جماع أَبْوَابِ الْمَسْحِ عَلَى الْخُفَّيْنِ موزوں پر مسح کرنے کے ابواب کا مجموعہ 143. (142) بَابُ ذِكْرِ الْمَسْحِ عَلَى الْخُفَّيْنِ مِنْ غَيْرِ ذِكْرِ تَوْقِيتٍ لِلْمُسَافِرِ وَلِلْمُقِيمِ بِذِكْرِ أَخْبَارٍ مُجْمَلَةٍ غَيْرِ مُفَسَّرَةٍ مجمل، غیر مفسر روایات کے ذریعے مسافر اور مقیم شخص کے لیے مدت کے تعین کے ذکر کے بغیر موزوں پر مسح کرنے کا بیان
سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے موزوں پرمسح کیا۔
تخریج الحدیث: صحيح بخاري
سیدنا بلال رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم موزوں پر مسح کیا کرتے تھے۔ عبداللہ بن سعید کہتے ہیں کہ «حدثني زائدة» (یعنی ان کی روایت میں عن کی بجائے سماعت کی تصریح بیان کی ہے۔)
تخریج الحدیث: صحيح مسلم
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے سیدنا سعد بن مالک رضی اللہ عنہ کو دیکھا جبکہ وہ موزوں پر مسح کر رہے تھے، تو (ابن عمر رضی اللہ عنہما نے) کہا کہ آپ اس طرح کا عمل کرتے ہیں؟ پھر وہ دونوں سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے پاس اکھٹّے ہوگئے، تو سیدنا سعد رضی اللہ عنہ نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے کہا کہ میرے بھتیجے کو موزوں پر مسح کے متعلق فتویٰ دیجیے، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا، ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ہو تے ہوئے ا پنے موزوں پر مسح کیا کر تے تھے اور اس میں کوی حرج نہیں سمجھتے تھے۔ تو ابن عمر رضی اللہ عنہما نے عرض کی کہ اگرچہ وہ بیت الخلاء سے (قضائے حاجت پوری کرکے) آئے پھر بھی موزوں پر مسح کرلے؟ (سیدنا عمررضی اللہ عنہ نے) فرمایا کہ ہاں۔
تخریج الحدیث: اسناده صحيح
|