حَدِيثُ حَجَّاجٍ الْأَسْلَمِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ حجاج اسلمی کی اپنے والد سے منقول روایات حدیث نمبر 901
901-حجاج اسلمی اپنے والد کایہ بیان نقل کرتے ہیں: میں نے عرض کی: یارسول اللہ ( صلی اللہ علیہ وسلم )! رضاعت کی وجہ سے لازم ہونے کے حق کو کون سی چیز ختم کردیتی ہے؟نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: پیشانی، یعنی غلام یا کنیز (کو رضا عت کے معاوضے کے طور پرادا کرنا چاہیے)
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح وأخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 4230، 4231، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 3329، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 5458، 5459، وأبو داود فى «سننه» برقم: 2064، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1153، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2300، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 15779، وأحمد فى «مسنده» برقم: 15974، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 1397، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 6835»
|