كِتَابُ الْمَسَاجِد مساجد کا بیان تین مساجد کی طرف سفر اور دیگر احکام کا بیان
سیدنا علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”صرف تین مساجد کی طرف کجاوے کسے جائیں (سفر کیا جائے): (1) میری مسجد کی طرف، (2) مسجدِ حرام کی طرف، اور (3) مسجدِ اقصیٰ کی طرف۔ اور کوئی عورت دو دن سے زائد سفر خاوند یا ذی محرم کے بغیر نہ کرے، اور سال میں دو دن یعنی عید الفطر اور عید الاضحٰی کے روزے نہ رکھے جائیں، اور صبح کی نماز کے بعد سورج طلوع ہونے تک اور عصر کے بعد سورج غروب ہونے تک کوئی نماز بھی جائز نہیں ہے۔“
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه البزار فى «مسنده» برقم: 860، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 3638، والطبراني فى «الصغير» برقم: 482
قال الھیثمی: وفيه إبراهيم بن إسماعيل بن يحيى الكهيلي وهو ضعيف مجمع الزوائد ومنبع الفوائد: (4 / 3) برقم: 5851» حكم: إسناده ضعيف
|