كِتَابُ كتاب 626. بَابُ الْمَعْرِفَةِ جان پہچان کا بیان
سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے کہا: اللہ تعالیٰ امیر کی اصلاح فرمائے، بلاشبہ آپ کا دربان جن لوگوں کو پہچانتا ہے، انہیں اجازت دینے میں ترجیح دیتا ہے۔ انہوں نے فرمایا: اللہ اس کا عذر قبول فرمائے، بلاشبہ جان پہچان تو کاٹنے والے کتے اور حملہ کرنے والے اونٹ کے ہاں بھی فائدہ دیتی ہے (کہ وہ اس وجہ سے جانے پہچانے قریب کے لوگوں کو کچھ نہیں کہتے)۔
تخریج الحدیث: «ضعيف الإسناد موقوفًا: أخرجه ابن عساكر فى تاريخ دمشق: 70/65»
قال الشيخ الألباني: ضعيف الإسناد موقوفًا
|