كتاب الخمس خمس کی فرضیت اور اس کے مسائل کسریٰ و قیصر کے بارے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی پیش گوئی
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کسریٰ ہلاک ہو جائے گا تو پھر اس کے بعد کوئی کسریٰ نہیں ہو گا اور قیصر ہلاک ہو جائے گا تو پھر اس کے بعد کوئی قیصر نہیں ہو گا، اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کی جان ہے! تم ان دونوں کے خزانے اللہ کی راہ میں خرچ کرو گے۔“
تخریج الحدیث: «بخاري، كتاب الخمس، باب قول النبى صلى الله عليه واله وسلم احلت لكم الغنائم، رقم: 3120. مسلم، كتاب الفتن، باب لا تقوم الساعة حتي يمر الرجل الخ، رقم: 2918، 2919. سنن ترمذي، رقم: 2216. مسند احمد: 233/2.»
وکیع رحمہ اللہ نے اس اسناد سے اسی حدیث سابق کی مثل روایت کیا ہے۔
تخریج الحدیث: «السابق»
|