صحيح ابن خزيمه کل احادیث 3080 :حدیث نمبر
صحيح ابن خزيمه
كِتَابُ: الْمَنَاسِكِ
حج کے احکام و مسائل
1765. (24) بَابُ دُعَاءِ الْمَرْءِ لِأَخِيهِ الْمُسْلِمِ عِنْدَ إِرَادَته السَّفَرِ
مسلمان بھائی کو دعا دے کر سفر پر روانہ کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 2532
Save to word اعراب
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک شخص نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا تو اس نے عرض کیا کہ اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ، میں سفر پر جارہا ہوں تو آپ مجھے زاد سفر عنایت فرمائیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: «‏‏‏‏زَوَّدَکَ اللّٰہُ التَّقْوٰی» ‏‏‏‏ اللہ تعالیٰ تمہیں تقوے کا زاد سفر عطا فرمائے۔ اُس نے عرض کیا کہ مجھے مزید عطا کریں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: «‏‏‏‏وَغَفَرَ ذَنْبَکَ» ‏‏‏‏ اللہ تمہارے گناہ معاف فرمائے۔ اُس نے پھر عرض کی کہ میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں مجھے اور بھی عطا کریں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: «‏‏‏‏وَیَسَّرَلَکَ الْخَیْرَ حَیْثُ مَا کُنْتَ» ‏‏‏‏ تم جہاں بھی ہو اللہ تعالیٰ تمہارے ئے آسانی مہیا فرمائے۔

تخریج الحدیث: اسناده حسن

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.