صحيح ابن خزيمه کل احادیث 3080 :حدیث نمبر
صحيح ابن خزيمه
جمعہ سے پہلے نفل نماز کے ابواب (کا مجموعہ)
1274.
اس بات کی دلیل کا بیان کہ جمعہ کے دن (بارش کی وجہ سے) نمازگھروں میں ادا کرلو، کی ندا ء لگانا درست ہے جیسا کہ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے خبردی ہے کہ یہ کام اُس شخصیت نے کیا ہے جو مجھ سے بہتر وافضل ہے۔ یعنی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم بشرطیکہ عباد بن منصورنے اسں حدیث کو محفوظ کیا ہو جسے میں ابھی بیان کروں گا۔
حدیث نمبر: Q1866
Save to word اعراب

تخریج الحدیث:
حدیث نمبر: 1866
Save to word اعراب
انا محمد بن يحيى ، حدثنا ابو عاصم ، اخبرنا عباد وهو ابن منصور ، عن عطاء ، عن ابن عباس ، ان رسول الله صلى الله عليه وسلم، قال في يوم مطير يوم الجمعة:" ان صلوا في رحالكم" أنا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ ، أَخْبَرَنَا عَبَّادٌ وَهُوَ ابْنُ مَنْصُورٍ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ فِي يَوْمٍ مَطِيرٍ يَوْمَ الْجُمُعَةِ:" أَنْ صَلُّوا فِي رِحَالِكُمْ"
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک بارش والے دن جمعہ کے روز یہ فرمایا: «‏‏‏‏أَنْ صَلُّوا فِيْ رِحَالِكُمْ» ‏‏‏‏ اپنے گھروں اور خیموں میں نماز ادا کرلو ـ

تخریج الحدیث: اسناده ضعيف

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.