كِتَابُ الْحَجِّ کتاب: حج کے بیان میں 78. بَابُ فِدْيَةِ مَنْ حَلَقَ قَبْلَ أَنْ يَنْحَرَ جو شخص قبل نحر کے حلق کرے اس کے فدیہ کا بیان
سیدنا کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ ساتھ تھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے احرام باندھے ہوئے، ان کے سر میں جوئیں پڑ گئیں، تو حکم دیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو سر منڈانے کا اور کہا: تین روزے، یا چھ مسکینوں کو دو دو مد کھانا دے، یا ایک بکری ذبح کرے، ان میں سے جو کرے گا کافی ہے۔
تخریج الحدیث: «مرفوع صحيح، وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 1814، 1815، 1816، 1817، 1818، 4159، 4190، 4191، 4517، 5665، 5703، 6708، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1201، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 2676، 2677، 2678، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 3978، 3979، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 2854، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 3820، 4095، وأبو داود فى «سننه» برقم: 1856، 1857، 1858، 1860، والترمذي فى «جامعه» برقم: 953، 2973، 2974، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 3079، 3080، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 7811، 8795، وأحمد فى «مسنده» برقم: 18388، والحميدي فى «مسنده» برقم: 726، 727، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 13950، فواد عبدالباقي نمبر: 20 - كِتَابُ الْحَجِّ-ح: 237»
سیدنا کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے: ”شاید تجھ کو تکلیف دیتی ہیں جوئیں؟“ انہوں نے کہا: ہاں، یا رسول اللہ! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”منڈوا ڈال سر اپنا، اور تین روزے رکھ، یا چھ مسکینوں کو کھانا کھلا، یا ایک بکری ذبح کر۔“
تخریج الحدیث: «مرفوع صحيح، وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 1814، 1815، 1816، 1817، 1818، 4159، 4190، 4191، 4517، 5665، 5703، 6708، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1201، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 2676، 2677، 2678، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 3978، 3979، 3980، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 2853، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 3820، 4095، وأبو داود فى «سننه» برقم: 1856، 1857، 1858، 1860، والترمذي فى «جامعه» برقم: 953، 2973، 2974، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 3079، 3080، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 7811، 8795، وأحمد فى «مسنده» برقم: 18388، 18393، والحميدي فى «مسنده» برقم: 726، 727، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 13950، فواد عبدالباقي نمبر: 20 - كِتَابُ الْحَجِّ-ح: 238»
سیدنا کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آئے میرے پاس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور میں ہانڈی پھونک رہا تھا اپنے ساتھیوں کی، اور میرے سر اور داڑھی کے بال جوؤں سے بھر گئے تھے، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے میری پیشانی تھام کر فرمایا: ”ان بالوں کو منڈوا ڈال اور تین روزے رکھ، یا چھ مسکینوں کو کھانا کھلا۔“ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جانتے تھے کہ میرے پاس قربانی کے واسطے کچھ نہیں ہے۔
تخریج الحدیث: «مرفوع صحيح لغيره، وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 1814، 1815، 1816، 1817، 1818، 4159، 4190، 4191، 4517، 5665، 5703، 6708، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1201، والطبراني فى "الكبير"، 215، 217، 218، 219، 220، 221، 222، فواد عبدالباقي نمبر: 20 - كِتَابُ الْحَجِّ-ح: 239»
امام مالک رحمہ اللہ نے فرمایا: کوئی شخص «أذي» کی جزاء نہ دے جب تک قصور نہ کرے، کیونکہ قصور کرنے سے کفارہ واجب ہوتا ہے، اور اس کو اختیار ہے کہ جزاء قربانی سے دے یا روزے سے یا صدقہ سے، مکہ میں خواہ کسی اور شہر میں۔
تخریج الحدیث: «فواد عبدالباقي نمبر: 20 - كِتَابُ الْحَجِّ-ح: 239»
امام مالک رحمہ اللہ نے فرمایا: ہر محرم کو درست نہیں کہ اپنے بال نوچے یا منڈوائے یا کم کرائے جب تک احرام نہ کھولے، مگر اس صورت میں کہ اس کے سر میں کوئی ایذاء ہو، تو فدیہ لازم ہو گا، جیسا الله جل جلالہُ نے حکم کیا، اور محرم کو درست نہیں کہ اپنے ناخن کترے یا جوئیں مارے یا سر سے جوں نکال کر زمین پر ڈالے یا اپنے بدن یا کپڑے سے جوں نکالے، اگر ایسا کرے تو ایک مٹھی اناج کی للہ دے۔
تخریج الحدیث: «فواد عبدالباقي نمبر: 20 - كِتَابُ الْحَجِّ-ح: 239»
امام مالک رحمہ اللہ نے فرمایا: جس شخص نے اپنی ناک کے بال اکھاڑے، یا بغل کے، یا بدن پر نورہ لگایا، یا سر میں زخم ہوا اور ضرورت کی وجہ سے سرمنڈوایا، یا گدی کے بال منڈوائے پچھنے لگانے کے واسطے احرام میں، اگر بھولے سے یا نادانی سے یہ کام کرے تو ان سب صورتوں میں اس پر فدیہ ہے، اور محرم کو درست نہیں کہ پچھنے لگانے کی جگہ مونڈے۔
تخریج الحدیث: «فواد عبدالباقي نمبر: 20 - كِتَابُ الْحَجِّ-ح: 239»
امام مالک رحمہ اللہ نے فرمایا: جو شخص نادانی سے قبل کنکریاں مارنے کے سر منڈا لے تو فدیہ دے۔
تخریج الحدیث: «فواد عبدالباقي نمبر: 20 - كِتَابُ الْحَجِّ-ح: 239»
|