كِتَابُ الطَّهَارَةِ کتاب: طہارت کے بیان میں 3. بَابُ الطَّهُورِ لِلْوُضُوءِ وضوء کے پانی کا بیان
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص آیا رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس تو کہا اس نے: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! ہم سوار ہوتے ہیں سمندر میں اور اپنے ساتھ پانی تھوڑا رکھتے ہیں، اگر اسی سے وضو کریں تو پیاسے رہیں، کیا سمندر کے پانی سے ہم وضو کریں؟ فرمایا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے: ”پاک ہے پانی اس کا، حلال ہے مردہ اس کا۔“
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه ابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 111، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 1243، 5258، والحاكم فى «مستدركه» برقم: 492، 493، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 59، 331، 333، 4361، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 58، 4843، وأبو داود فى «سننه» برقم: 83، والترمذي فى «جامعه» برقم: 69، والدارمي فى «مسنده» برقم: 755، 756، 2054، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 386، 3246، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 1، 2، 5، 19033، والدارقطني فى «سننه» برقم: 80، وأحمد فى «مسنده» برقم: 7353، 8856، شركة الحروف نمبر: 37، فواد عبدالباقي نمبر: 2 - كِتَابُ الطَّهَارَةِ-ح: 12»
قال يحيى: قال مالك: لا باس به إلا ان يرى على فمها نجاسة حضرت کبشہ بنت کعب سے روایت ہے کہ سیّدنا ابوقتادہ انصاری رضی اللہ عنہ گئے ان کے پاس تو رکھا کبشہ نے ایک برتن میں پانی ان کے وضو کے لیے، پس آئی بلی اس میں سے پینے کو تو جھکا دیا برتن کو سیّدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ نے یہاں تک کہ پی لیا بلی نے پانی۔ کہا کبشہ نے: دیکھ لیا سیّدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ نے کہ میں ان کی طرف تعجب سے دیکھتی ہوں، تو پوچھا سیّدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ نے: کیا تعجب کرتی ہو اے بھتیجی میری! میں نے کہا: ہاں۔ تو کہا سیّدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ نے: فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے: ”بلی ناپاک نہیں ہے، وہ رات دن پھرنے والوں میں سے ہے تم پر۔“
امام مالک رحمہ اللہ نے فرمایا: کچھ حرج نہیں بلی کے جھوٹے میں مگر جب اس کے منہ پر پلیدی معلوم ہو۔ تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه ابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 103، 104، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 1299، والحاكم فى «مستدركه» برقم: 571، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 68، 339، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 63، وأبو داود فى «سننه» برقم: 75، والترمذي فى «جامعه» برقم: 92، والدارمي فى «مسنده» برقم: 763، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 367، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 1179، 1180، وأحمد فى «مسنده» برقم: 22964، 23019، 23077، 23078، والحميدي فى «مسنده» برقم: 434، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 346، 348، وابن الجارود فى «المنتقى» برقم: 67، شركة الحروف نمبر: 38، فواد عبدالباقي نمبر: 2 - كِتَابُ الطَّهَارَةِ-ح: 13»
حضرت یحییٰ بن عبدالرحمٰن سے روایت ہے کہ سیّدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نکلے چند سواروں میں، ان میں سیّدنا عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ بھی تھے۔ راہ میں ایک حوض ملا تو سیّدنا عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ نے حوض والے سے پوچھا کہ تیرے حوض پر درندے جانور پانی پینے کو آتے ہیں؟ تو کہا سیّدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے: اے حوض والے! مت بتا ہم کو اس لیے کہ درندے کبھی ہم سے آگے آتے ہیں اور کبھی ہم درندوں سے آگے آتے ہیں۔
تخریج الحدیث: «موقوف ضعيف، وأخرجه البيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 1201، 1242، والدارقطني فى «سننه» برقم: 62، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 247، 249، 250، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 1516، 1517، شركة الحروف نمبر: 39، فواد عبدالباقي نمبر: 2 - كِتَابُ الطَّهَارَةِ-ح: 14»
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے تھے کہ مرد اور عورتیں وضو کرتی تھیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں اکٹھا۔
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 193، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 1263، 1265، والحاكم فى «مستدركه» برقم: 581، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 71، 341، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 72، وأبو داود فى «سننه» برقم: 79، 80، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 381، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 925، 926، والدارقطني فى «سننه» برقم: 138، وأحمد فى «مسنده» برقم: 4567، 5903، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 245، 400، شركة الحروف نمبر: 40، فواد عبدالباقي نمبر: 2 - كِتَابُ الطَّهَارَةِ-ح: 15»
|