لباس اورزیب و زینت کے بیان میں جانوروں کے چہرے پر داغنے سے ممانعت کے متعلق۔
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے منہ پر مارنے اور منہ پر داغ دینے سے منع فرمایا ہے۔
ناعم بن ابی عبداللہ مولیٰ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے سنا، وہ کہتے تھے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک گدھا دیکھا جس کے منہ پر داغ تھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کو ناپسند کیا اور ابن عباس نے کہا کہ اللہ کی قسم میں داغ نہیں دیتا مگر اس جگہ پر جو منہ سے بہت دور ہے (یعنی پٹھا وغیرہ) اور اپنے گدھے کو داغ دینے کا حکم کیا تو پٹھوں پر داغ دیا گیا اور سب سے پہلے آپ (ابن عباس) نے ہی پٹھوں پر داغا۔
|