لباس اورزیب و زینت کے بیان میں چاندی کی انگوٹھی، جس کا نگینہ ”حبشی“ تھا اور دائیں ہاتھ میں پہننے کے متعلق۔
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے چاندی کی ایک انگوٹھی اپنے دائیں ہاتھ میں پہنی، جس کا نگینہ حبشہ کا تھا اور اس کا نگینہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اندر کو ہتھیلی کی طرف رکھتے تھے۔
|